Salam to Rehman Malik on best security plane.Altaf Hussain


لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پورے ملک میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے، دہشت گردی کی وارداتوں کی روک تھام اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے محنت ولگن سے موثرعملی اقدامات کرنے پر حکومت، مسلح افواج ،آئی ایس آئی سمیت تمام وفاقی وصوبائی سیکوریٹی اداروں، انٹیلی جنس ایجنسیوں، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردی کی اطلاعات سے ملک بھر کے عوام گہری تشویش کا شکار تھے تاہم پولیس اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں نے بروقت کارروائی کرکے مختلف مقامات پر نہ صرف بموں کو ناکارہ بنایا بلکہ دہشت گردوں کو بھی گرفتارکیا۔انہوں نے کہاکہ مسلح افواج ،آئی ایس آئی سمیت وفاقی وصوبائی سیکوریٹی اداروں، انٹیلی جنس ایجنسیوں، رینجرز، پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر ملک بھر میں امن عامہ کی صورتحال کوجس طرح سنبھالااور دن رات محنت ولگن سے جس طرح اپنے فرائض انجام دیئے اس پر میں ان تمام اداروں کے افسران سے لیکر ایک ایک سپاہی کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔ الطاف حسین نے امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے موثرکردارادا کرنے پر صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو دل کی گہرائی سے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ سب سے بڑھ کر وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے شدیدعلالت کے باوجود جس طرح سائنٹیفک بنیادوں پردہشت گردی کی روک تھام، قیام امن اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے اس پر انہیں جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ الطاف حسین نے ملک بھر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اوربھائی چارے کے فروغ کیلئے کاوشیں کرنے،ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر پانی وشربت کی سبیلیں لگانے او رعزاداران حسین کو طبی امداد فراہم کرنے پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، حق پرست عوامی نمائندوں، ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران وکارکنان بالخصوص ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو بھی دل کی گہرائی سے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ الطاف حسین نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے اور بھائی چارے کی فضا کے فروغ کیلئے ایم کیوایم سے تعاون کرنے پرتمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علمائے کرام،ذاکرین، خطیبوں،مشائخ عظام اور عوام سے بھی دلی تشکر کااظہار کیا۔ الطاف حسین نے محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرنٹ والیکٹرانک 
میڈیا کے نمائندوں کے مثبت کردار کی تعریف کی اورانہیں شاباش پیش ک
http://search.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=77025

Labels:



Leave A Comment:

Powered by Blogger.
Design by webbilgi.org