Rat bites a New born In Rawalpindi's(Pakistan) Holy Family Labor Room

سرکاری ہسپتالوں میں آئے روز انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے انسانی جانوں سے کھیلا جاتا ہے، ایسا ہی ایک لرزہ خیز واقعہ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں پیش آیا جہاں چوہے نے نومولود کو نوچ کر زخمی کر دیا۔

ہولی فیملی ہسپتال کے لیبر روم میں چوہا نومولود کے بازو کو نوچتا رہا۔ چوہے کے ناخن لگنے سے بچے کا چہرہ بھی زخمی ہوا۔ یہ واقعہ اتوار اور پیرکی رات ڈیڑھ بجے پیش آیا۔ بچے کے والدین کا تعلق ٹیکسلا کے محلے صادق آباد سے ہے۔ زخمی بچے کو لیبر روم سے نرسری وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ واقعہ کے بعد انتظامیہ کو ہسپتالوں سے چوہے مارنے کی مہم کا بھی خیال آگیا۔ ہولی فیملی کے ایم ایس ڈاکٹر کیپٹن فیاض نے بتایا کہ چوہوں کے خاتمے کی ہنگامی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

Labels:



Leave A Comment:

Powered by Blogger.
Design by webbilgi.org